ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرہ کو ہتھیاروں کے لیے درکار مقدار سے کم کردیا

0
241

تہران(این این آئی)ایران نے ہتھیار بنانے کے لیے درکار افزودہ شدہ یورینیم کے ذخیرہ کی تعمیر کی رفتار کو نمایاں طور پر سست کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاملہ سے آگاہ لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے یورینیم ذخیرہ کرنے کی رفتار کو کم کر دیا ہے۔ایران کی جانب سے یہ اقدام امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور امریکی بینکوں میں منجمد اربوں ڈالر کے ایرانی سرمایے کی تہران کو واپسی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو علیحدہ علیحدہ لے کر چلا جا رہا ہے مگر اب بظاہر دونوں میں ایک ساتھ پیش رفت ہو رہی ہے۔