اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے جلد سے جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی راہ میں ر کاوٹ نہیں ، 2018 کا الیکشن چوری ہونے پر نواز شریف نے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگایا،نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سی سی آئی کا فیصلہ تھا الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے،مہنگائی صرف آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی کا مسئلہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آج بھی آسمان پر ہیں۔سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل ملک کی ترقی کیلئے ہے، وزیراعظم کونسل کا سربراہ آرمی چیف سمیت وزرائے اعلیٰ ممبر ہیں، فوج کا ملکی ترقی میں کردار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں، کوشش کی 16 ماہ میں مل کر مسائل حل کریں۔وزیراعظم نے بتایا کہ جب ہم آئے ملک میں خلفشارتھا، معاشی سفارتی سیاسی صورتحال خراب تھی، مسائل حل کرنے کے لئے جان توڑ کوششیں کیں۔ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ مہنگائی صرف آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی کا مسئلہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آج بھی آسمان پر ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ چند سال قبل حساس ادارے کے افسرکودوران آپریشن شہیدکیاگیا، قانون میں تبدیلی کی جووطن کیلئے قربانی دیتے ہیں ان کی شناخت لیک نہ کی جائے، ان کی شناخت کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اس کیلئے ترمیم کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی پر کرپشن ختم کردی جائے تو ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں کے حکم امتناعی کی وجہ سے 3 ہزار اب کی وصولیاں رکی ہوئی ہیں، اشرافیہ پر ٹیکس لگا تو حکم امتناع آگیا، دہائیوں سے حکم امتناع عدالتوں میں لٹک رہے ہیں۔آرمی چیف کی تعریف پر تنقید کا نشانہ بننے پر انھوں نے کہا کہ بارہ کہوپل کے افتتاح پرآرمی چیف کی تعریف کی توتنقیدہوئی، آرمی چیف سے درخواست کرکے ایف ڈبلیواواوراین ایل سی نے بروقت پل مکمل کرایا، آرمی چیف سے اس کے لیے در خواست کرنے میں کیا حرج تھی۔شہباز شریف نے بتایا کہ 2013کے شفاف الیکشن کے بعد دھرنا سیاست کاآغاز ہو ا، چین کے دورہ پاکستان کو ملتوی کرایا گیا، 2014میں پی ٹی آئی دھرنا ختم کرانے کیلئے راحیل شریف سے ملا ، چیئرمین پی ٹی آئی نے دھرنا ختم کرنے سے انکارکیا، چین کے سفیر نے بتایا ان حالات میں چین کے صدر نہیں آسکتے، اس وقت ملک کے خلاف سنگین سازش ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ واقعات سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھناہے، 2018 کا الیکشن چوری ہونے پر نواز شریف نے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نااہلی کی 5سالہ سزامکمل کرچکے ہیں، الیکشن میں کامیاب ہوئے تو وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ نوازشریف کی راہ میں ر کاوٹ نہیں ، وزارت عظمیٰ کے ہمارے امیدوار نواز شریف ہوں گے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...