اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے آخری موقع فراہم کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے دستخط سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کرانے کی اجازت دی جاتی ہے، پی ٹی آئی جواب کے ساتھ 50 ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائے، یہ رقم یتیم خانے کو دے دی جائے گی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کرائے، حتمی جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دے گا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس 2 اگست کو پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں 12 سماعتیں ہو چکی ہیں اور ہر سماعت پر پی ٹی ائی کو شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، جوابدہ کیس کو طوالت دینے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ آخری سماعت پر وکیل انور منصور کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے ایک ماہ کی اجازت دی گئی تاہم 8 اگست کو سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر پیش ہوئے اور جواب جمع نہیں کرایا، پی ٹی آئی نے 8 اگست کو سماعت پر جواب جمع کرانے مزید مہلت مانگی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...