مقبوضہ کشمیر میں بھی یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور ریلیاں

0
537

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھی یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیریوںنے یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منایا ۔کشمیر کی وادی میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی۔کشمیر کے کپواڑہ، سری نگر، بارہ مولا اور راجوڑی سمیت کئی اضلاع میں جشن آزادی کے موقع کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی۔ریلیوں میں شریک مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر 19 جولائی1947 کی قرارداد الحاق پاکستان کی رو سے پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا، مودی سرکار تحریک آزادی کو دبانے کے لئے بدترین ریاستی جبر اور ظلم کررہی ہے۔ریلیوں کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ناجائز انضمام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ اور مواصلات کی بندش میں گزشتہ 4 سال سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔