اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے لیے اپنا نیا ڈوڈل پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواںسال بھی گوگل نے ایک منفرد اور نیا ڈوڈل پیش کیا جس میں دریائے سندھ کی بلائنڈ ڈولفن کو دکھایا گیا ہے، ڈوڈل کے نچلے حصے پر سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔اگر ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو جشنِ آزادی کی مناسبت سے آپ کی اسکرین پر آتش بازی ہوتی دکھائی دیتی ہے، اس کے علاوہ پاکستان کا جھنڈا بھی بنتا ہے۔گوگل نے ڈوڈل تبدیل کرنے کے ساتھ اپنے پاکستانی صارفین کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یوم آزادی مبارک ہو پاکستان، آج کے سالانہ ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی ویل کی انواع کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے دریائے سندھ کی مقامی ڈولفن ہے۔یہ ڈولفن ختم ہو جانے کے خطرے سے دوچار نسل جسے اردو اور سندھی میں ‘بھولن’ بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے ساحلوں پر خاص طور پر دیکھنے کو ملتی ہے۔اس ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے جس کے لیے دائیں جانب آپشنز موجود ہیں۔خیال رہے کہ یہ گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم ثقافتی اور قومی دنوں کی مناسبت سے ڈوڈلز پیش کرتا ہے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...