پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیر بھی جشنِ آزادی کے رنگ میں رنگے گئے

0
254

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیر بھی جشنِ آزادی کے رنگ میں رنگے گئے۔تفصیلات کے مطابقملک بھر میں پیر کو76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیادن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے اور گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ دوسری جانب پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیر بھی جشنِ آزادی کے رنگ میں رنگے گئے۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یومِ آزادی پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہتر اور خوش حال مستقبل کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کام کرتے رہیں گے۔اگر ہم صرف گزشتہ سال پر ہی نظر ڈالیں تو وہ امریکا پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔اس کے علاوہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے روایتی پاکستانی لباس پہنا اور تاریخی گولڑہ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا۔اس کے علاوہ قائد اعظم کے زیر استعمال رہنے والی سیلون میں بھی گئے۔ نیل ہاکنز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اس سیلون میں اب بھی قائد اعظم کے الفاظ گونجتے ہیں۔