اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں پیر کو76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔اس کے علاوہ نماز فجر میں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس سے قبل رات گئے کراچی،لاہور،اسلام آباد، فیصل آباد،ملتان، گوجرانوالہ ،حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یومِ آزادی شروع ہوتے ہی آسمان پر رنگ ونور کی برسات ہوگئی۔نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے اور گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جشن آزاد ی پر قوم کو مبارک باد دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...