ایرانی وزیرخارجہ کا جلد سعودی عرب کے دورہ کا اعلان

0
140

تہران(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ دورے میں اقتصادی تعلقات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بیان میں صحیح تاریخ کا انکشاف نہیں کیاگیا،واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان سات سال کے بعد تعلقات بحال ہوئے تھے۔جون میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تہران کا تاریخی دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے حسین امیر عبداللہیان اور صدرابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی۔مارچ میں طے شدہ معاہدے کے تحت الریاض اور تہران نے ایک دوسرے کے علاقوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل طے پانے والے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔