واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں کی تنقید کے جلو میں ایران کے ساتھ منجمد فنڈز پر پابندی ہٹانے کے بدلے میں 5 امریکیوں کو رہا کرنے کے معاہدے کے بعد تہران نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنے فنڈز کی بازیابی کے لیے امریکی ضمانتوں کی درخواست کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ وہاں زیر حراست ایرانیوں کی رہائی اور منجمد اثاثوں کی بازیابی کے حوالے سے مفاہمت پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تہران امریکیوں کے ساتھ واشنگٹن میں زیر حراست ایرانیوں کی رہائی اور ایک مقررہ مدت کے اندر منجمد اثاثوں کی واگزاری کے حوالے سے ایک مفاہمت پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے بیان جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے امریکا سے کافی ضمانتیں حاصل کر لی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس عرصے کے دوران کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے جائیں گے۔ تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ فنڈز کی فراہمی کب ہوگی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...