ماسکو(این این آئی)روس کے جنوبی علاقے میں پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ روس کے جنوبی علاقے داغستان میں پیش آیا جہاں پیٹرول پمپ پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔داغستان کے دارالحکومت مکھاچھکالا میں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے پیٹرول پمپ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ اب تک دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔پمپ پر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ شدید زخمیوں کو ائیرکرافٹ کے ذریعے ماسکو منتقل کیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے تقریبا 600 اسکوائر میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ایک عینی شاہد کا کہنا تھاکہ پیٹرول پمپ پر آگ پمپ کے عقب میں کھڑی کار میں دھماکے کے بعد لگی جس کے بعد ہر طرف آگ اور دھواں تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...