ٹرمپ پر انتخابات میں مداخلت کے الزام پر فردِ جرم عائد

0
172

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔گرینڈ جیوری نے ایک دن کی سماعت کے بعد فردِ جرم عائد کی۔ استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فردِ جرم جج رابرٹ مک برنی نے عائد کی۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔