امریکا کا یوکرین کو مزید ہتھیارمہیا کرنے کا اعلان

0
135

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے یوکرین کے لیے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ یوکرین کے لیے اعلان کردہ 6.2 ارب ڈالر کے فنڈز میں سے اسلحہ کی پہلی قسط ہے اور امریکی حکام نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انھوں نے ماضی میں یوکرین کو مہیا کیے جانے والے ہتھیاروں کی قدر کا غلط تخمینہ لگایا تھا۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس ہر روز یوکرین کے شہریوں کو ہلاک کر رہا ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے جبکہ بھوک کو ہتھیار بنا رہا ہے اور یوکرین کی شہری بندرگاہوں اور اناج کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے عالمی سطح پرغذائی عدم تحفظ میں حصہ ڈال رہا ہے۔