نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے وعدوں اور ان کے طرز عمل کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو لڑکیوں کی تعلیم کو روکنے کے حوالے سے اپنے فیصلوں کو واپس لینا چاہیے۔اقوام متحدہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس کے باوجود شہریوں پر درجنوں حملے ہو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے ایک بیان میں کہاکہ افغانستان میں طالبان کو اقتدار سنبھالے دو سال گزر چکے ہیں۔ دو سالوں نے افغان خواتین اور لڑکیوں کی زندگی، حقوق اور مستقبل کو الٹ کر رکھ دیا ہے۔طالبان دور کے تعلیمی نظام میں 12 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو سکول سے باہر کر دیا گیا ہے اور بہت سی مغربی حکومتوں کے لیے یہ پابندی طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ طالبان دور حکومت میں مثبت پیش رفت یہ کہ بدعنوانی میں کمی آئی ہے۔ 2001 میں طالبان کے خاتمے کے بعد کئی سالوں سے مغربی امداد کی رقم سے اس میں اضافہ تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...