اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے131لاہور میں دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کوچیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حلقہ این اے131لاہور میں دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر موثر ہو چکی جس پر بابر اعوان نے جواب دیاکہ جی سر بلکل غیر موثر ہو چکی ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ اجازت دیں تو اس معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوںجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے،اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اس معاملے پر مزید کیا ہو سکتا ہے،اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔سپریم کورٹ نے درخواست عمران خان کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے این اے131لاہور میں دوبارہ گنتی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...