راولپنڈی(این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14اور 15اگست کی درمیانی شب وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیاجس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلے ہوا جس میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے،مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں،بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس جاری ہے،علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...