چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا، پرویز خٹک

0
298

پشاور (این این آئی)پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میرے ساتھ اس وقت 35 سے 40 الیکٹ ایبلز ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں لگ پتا جائے گا۔پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکٹ ایبلز کے علاوہ اور بھی لوگ رابطے میں ہیں، میں نے کئی شمولیتیں روکی ہوئی ہیں۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ نے کہا کہ الیکٹ ایبلز کے اپنے ووٹ ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فروری میں الیکشن ہر حالت میں ہو جانے چاہئیں، معاملہ عدالتوں میں گیا تو انتخابات فروری سے بھی آگے جا سکتے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے، وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔