مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں، خواجہ آصف

0
185

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف نے ایک عیسائی بچے کی تصویر شیئر کی جو اپنی والدہ کو دلاسہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے کا لباس وطن سے اْس کی محبت اور رشتے کی شہادت ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں، اس اجارہ داری کے دعویدار غیر مسلم پاکستانیوں سے وطن کی محبت کا حق بھی چھین رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیاسی مقاصد اور حکمرانی کو طول دینے کے لیے مذہبی جنون کا استعمال معمول بن گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا سوچیں، اس کی بقا کی فکر کریں، غیر مسلم پاکستانیوں کو بھی سینے سے لگائیں اور برابری کا حق دیں۔انہوں نے کہا کہ رب العالین کے احکام اور رحمت العالمین ۖکی سنت پر عمل کریں۔