اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 43 افرادچل بسے اور 3119 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔پاکستان میں کورونا کی صورت حال بنتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3119 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 43 افراد انتقال کر گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے ، مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 52 ہزار 359 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 180904 ہوگئی ہے ،2991 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 122293 ہے اور 3137 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں ، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17392 اور ہلاکتیں 169 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 48683 اور 1399 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 7219 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 175 افراد انتقال کرگئے،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4708 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31992 ہے اور اب تک 334 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...