سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نریندر مود ی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے گزشتہ برس پانچ اگست کو مسلط کیے جانے والے مسلسل فوجی محاصرے کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں آج بھارتی فوجی محاصرے کے سولہ ماہ مکمل ہونے پر کشمیر میڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران سات خواتین سمیت 291کشمیری شہید کیے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ ترکشمیریوں کومحاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بیشتر نوجوانوں کو گھروں سے اٹھانے کے بعد ان پر مجاہد ہونے یا مجاہدین کے کارندے ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا اور بعدمیں انہیں شہید کیا گیا۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سولہ ماہ کے دوران ہونے والی 291کشمیریوں کی شہادتوں کے نتیجے میں سولہ خواتین بیوہ جبکہ 36بچے یتیم ہو گئے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن کشمیری مظاہرین کو گولیوں ، پیلٹ چھروں اور آنسو گیس کا نشانہ بنائے جانے سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 1ہزار5سو 77افراد شدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سولہ ماہ میں کم از کم 14ہزار 2سو 19افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ہزاروں پر کالے قوانین لاگو کیے گئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 976مکانات اور دیگر عمارتین تباہ کیں جبکہ 94کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...