مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس سے ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا اور آسمانی بجلی کی ڈرامائی کڑک نے تباہی مچادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مینا ایلیمنٹری سکول کے استاد محمد الطوائم سیلابی پانی کی زد میں آنے کے بعد اپنی گاڑی سے نکل کر بھاگنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جب امتیازی نشان کے حامل فیئرمونٹ مکہ کلاک رائل ٹاور ہوٹل پر آسمانی بجلی گری تو زائرین مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی کوشش میں تھے۔ بجلی کڑکنے سے رات کے وقت آسمان روشن ہوگیا۔ قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ طوفان سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور 24 گھنٹوں میں 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔مسجد کے باہر موجود زائرین شدید آندھی کی وجہ سے لڑکھڑا کر گر گئے جس سے ہجوم کی رکاوٹیں فرش پر گر گئیں کیونکہ بارش کے پانی سے پھسلن ہو گئی تھی۔ مکہ کے رہائشی محمد جو طوفان کے عروج کے وقت اشیائے خورونوش کی خریداری کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ منظر بہت خوفناک تھا۔ سب کچھ چند ہی منٹوں میں ہوا جب ایک غیر معمولی بارش شروع ہو گئی۔ایک اور رہائشی ابو مایادہ سگریٹ اور پیٹرول خریدنے کے لیے باہر نکلے تھے جب طوفان آیا۔ انہوں نے کہا۔ شدید تباہ کن طوفان کے باعث ‘میرے سامنے سب کچھ سیاہ ہوگیا۔’ اچانک میں گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ مجھے کچھ نظر نہیں آ رہا تھا تو میں نے ریڈیو پر قرآن سننا شروع کر دیا۔ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیا ہو رہا تھا۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نے کہا کہ اسکول بند رہیں گے اور ہر کسی کی حفاظت کے مفاد کے پیشِ نظر ای لرننگ پلیٹ فارم پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور مغربی سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں مزید طوفانوں سے خبردار کیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...