نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایران کے لیے نامزد سفیر کی ملاقات

0
259

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سیایران کے لیے نامزد سفیر محمد مدثر ٹیپو نے جمعرات کو ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔