اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں زیرِ التوا معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔حسن رضا پاشا نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن سے ماتحت عدالت کو ڈائریکشن کا تاثر ملا، ایک سیاسی جماعت کے وکلا کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بری کردیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوگیا تو یہ تصور کیا جائے گا کہ دبا کی وجہ سے بری کیا گیا، عدلیہ کو غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہونا چاہیے۔علاوہ ازیں وائس چیئرمین پاکستان بار ہارون الرشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بینچز مخصوص جماعت کی طرف داری کر رہے ہیں، ٹرائل کورٹ کے جج کے فیصلے کو غلط کہہ کر تاثر دیا کہ جیسے اپیل یہاں زیر التوا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...