اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اقلیتی کمیشن بنانے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں اور وڈیوز حقائق پر مبنی نہیں ،اقلیتوں کے کمیشن کی تشکیل کا بل ختم ہوچکا ہے لہذا کمیشن بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ بل اچانک آنے کا تاثر بالکل غلط ہے ،، بل سپریم کورٹ کے 2015میںکے فیصلے کے نتیجے میں تیار ہوا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے یہ کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا،یہ بل پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے دور میں تیار ہوا تھا یہ بل دو سال سے زائد عرصے سے قومی اسمبلی اورمختلف کمیٹیوں میں زیرغور رہا۔ انہوںنے کہاکہ کمیشن کو اسلامی نظریاتی کونسل کے برابر ادارے کے طورپر کھڑا کرنے کا تاثر درست نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کیلئے یہ کمیشن بھی بچوں، انسانی حقوق کے لئے بننے والے کمشنز کی طرز پرتھا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ بات بھی درست نہیں کہ اس میں ایسی اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی جو اپنی شناخت مخفی رکھنا چاہتی ہیں ،مجوزہ کمیشن میں دو راسخ العقیدہ مسلمان نمائندے شامل کرنے کی تجویز تھی ،مسلمان نمائندے شامل کرنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...