لاہور(این این آئی) اردو ادب کے عظیم شاعر احمد فراز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 15برس بیت چکے ہیں ان کی برسی 25اگست جمعہ کومنائی گئی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں احمد فراز کی ا دبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ احمد فراز 25اگست 2008ء کو انتقال کر گئے تھے ۔احمد فراز 14جنوری 1931کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے دوران تعلیم انہوں نے اپنا پہلا شعری مجموعہ تنہا تنہا لکھا تھا۔ احمد فراز کے مجموعہ کلام میں تنہا تنہا،درد آشوب،بے آواز گلی کوچوں میں،نابینا شہر میں آئینہ،نایافت،خواب گل پریشاں ہیں،جاناں جاناں،غزل بہانہ کروں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔احمد فراز کو آدم جی ایوارڈ،ستارہ امتیاز،ہلال امتیاز،اباسین ایوارڈ،نقش ادب ایوارڈ سمیت لاتعداد ملکی و غیرملکی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے احمد فراز نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں بعض پالیسیوں کی مخالفت پر احتجاجاًہلال امتیاز واپس کر دیا تھا۔احمد فراز کی شاعری کے انگریزی،فرانسیسی،پنجابی،جرمن،روسی اور دیگر زبانوں میں بھی تراجم شائع ہو چکے ہیں۔احمد فراز گردوں کے عارضے کا شکار تھے وہ علاج کیلئے امریکہ بھی گئے تھے جہاں سے وہ صحتیاب ہو کر آئے تھے 25 اگست 2008ء کو وہ اچانک گردوں کی بیماری کی وجہ سے اسلام آباد کے ایک ہسپتال میںجہان فانی سے رخصت ہو گئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...