واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ ایک فیصلہ کن وقت ہے جس وقت ہم ظلم اور بربریت کے خلاف موجودہ اتفاق رائے کو پاکستان اور اسلام کی اصل روح کو داغدار کرنے والے عناصر اور دشمنوں کے خلاف ٹھوس اور عملی کارروائی میں تبدیل کر سکیں اور انکی بیخ کنی کر سکیں،16 اگست کو ہونے والے اندوہناک واقعہ کے بعد پوری قوم تشدد کے خلاف پرعزم ہے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار اٹلانٹا ، جارجیا کے پادریوں اور مسیحی رہنمائوں سے ورچوئل میٹنگ کے دوران کیاپاکستانی امریکن فرینڈز آف اٹلانٹا ٹیم (PAFA) کے زیر اہتمام ہونے والی اس میٹنگ میں گلوریا جوزف، شارون وائی فرحت، سولومن لیوک، جوناتھن میسی، فلاویا بھردواج، ڈیوڈ سیسل، ڈاکٹر ناصر سہترا، جاوید اسٹیفن میسی، سیرل بینجمن اور ریو یونس فرحت(پادری فرحت)نے شرکت کی۔مسعود خان نے 16 اگست کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ اجتماعیت پر یقین رکھتا ہے اور ہمہیں مزید ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جہاں سب اپنی مرضی اور آزادی سے زندگی گزار سکیںانہوں نے کہا کہ 16 اگست کا دن پاکستان کے لیے سیاہ دن کی حیثیت رکھتا ہے جب بے گناہ لوگوں کو صدمہ پہنچایا گیا اور گرجا گھروں کو نہ صرف جلایا گیا بلکہ انکی بے حرمتی کی گئی۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پوری قوم جڑانوالہ میں ہونے والی دہشت گردکارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 اگست کے اقدامات ہمارے معاشرے اور ہمارے مذہب کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ اسلام تو انسانیت کے لیے امن کا مذہب ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کر رہا ہوں اور حکومت سمیت سول سوسائٹی اور تمام مذہبی جماعتوں کے سربراہان اور پاکستان کی تمام قیادت نے اس واقعے کی مذمت کی ہیسفیر پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم، ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلی پنجاب، کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اب تک 160 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...