اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرادیا جس میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں خراب حالت کا فوری نوٹس لے۔بشری بی بی نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، شوہر کا وزن بھی کم ہوگیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی خراب حالت کا سپریم کورٹ فوری نوٹس لے۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں بشری بی بی نے کہا کہ کئی مشکلات اور مسائل کے بعد 22 اگست کو اٹک جیل میں شوہر سے ملاقات کی اجازت ملی۔بیان حلفی میں بشری بی بی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بازوں کے پٹھے بھی بہت کمزور ہوچکے ہیں جو 70 سال کی عمر میں خطرناک ہے، اس سے جان کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کسی بھی سختی اور قربانی کو جھیلنے کے لیے تیار ہوں۔سپریم کورٹ میں بشری بی بی کی جانب سے بیان حلفی حامد خان ایڈووکیٹ نے جمع کرایا۔بشری بی بی کا بیان حلفی سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف درخواستوں کے کیس میں جمع کرایا گیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...