نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے اسکول میں ٹیچر طلبہ کو مسلمانوں سے نفرت کا درس دینے لگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایک پرائیوٹ اسکول میں خاتون ٹیچر کلاس میں موجود طلبہ کو مسلمان طالب علم کو تھپڑ مارنے کی ہدایت کرتی ہے جس کی ویڈیو اب پولیس کو بھی مل گئی ہے، اب اس ٹیچر کے خلاف محکمہ تعلیم کو ایکشن لینے کے لیے کہا جائے گا۔اس معاملے سے متعلق بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مسلمان ہے، خاتون ٹیچر نے میتھس (ریاضی)کے ٹیبل نہ سیکھنے پر کلاس میں موجود دیگر طالب علموں کو لڑکے کو تھپڑ مارنے کو کہا اور اس حوالے سے اسکول کی پرنسپل سے بھی بات کی ہے۔بھارتی پولیس نے تصدیق کی کہ خاتون ٹیچر نے تعصبانہ جملے بھی استعمال کیے۔بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون ٹیچر نے کہا ہے کہ مسلمان بچوں کی مائیں جو اپنے بچوں کی پڑھائی پر توجہ نہیں دیتیں وہ ان کے تعلیمی زوال کی ذمے دار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کے حقوق کی تنظیم کی جانب سے بھی ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ لڑکے کے والد نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ وہ اسکول کے خلاف الزامات نہیں لگائیں گے کیونکہ ان کا اسکول حکام کے ساتھ سمجھوتہ ہوچکا ہے۔لڑکے کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچے کو مزید اس اسکول میں نہیں بھیجیں گے، اسکول نے فیس واپس کر دی ہے اور وہ اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔اس حوالے سے کانگریس کے رکن اسمبلی راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ معصوم بچوں کے ذہنوں میں امتیازی سلوک کا زہر بونا اسکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کے بازار میں تبدیل کرتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ وہی مٹی کا تیل ہے جو بی جے پی نے ڈالا ہے جس نے ملک کے ہر کونے میں آگ لگادی ہے ۔ ان سے نفرت نہ کریں، ہم سب کو مل کر ان کو پیار سکھانا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...