بھارت، ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

0
213

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیشن پر کھڑی بوگی میں غیرقانونی گیس سلینڈر رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ لگی۔رپورٹس کے مطابق بوگی میں موجود مسافر گیس سلینڈر سے چائے اور ناشتہ تیار کر رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آگ صبح سوا 5 بجے لگی جسے سوا 7 بجے تک بجھا دیا گیا تھا۔