لاہور(این این آئی)پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے ستلج کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ایک نیا سیلابی ریلا گنڈا سنگھ والا پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے گنڈا سنگھ کے مقام پر ایک بار پھر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہائو 1 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہو چکا ہے۔ ہفتہ کو جاری بیان میں ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 51 ہزار کیوسک ہے، اس مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے تاہم ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم دریائے چناب، راوی اور جہلم میں پانی کا بہائو نارمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے دریائوں، بیراجز، ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہائو کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...
امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے، سربراہ آئی ایم ایف
نیویارک (این این آئی )انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ...
شاہ سلمان ریلیف کے تحت دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات کی تقسیم
ریاض (این این آئی )شاہ سلمان ریلیف نے دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات پہنچائی ہیں۔ یہ امدادی خوراک دنیا کے ان...
تیل کی بڑھی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پیداواری منصوبہ تیار ہے ، اوپیک
نیویارک (این این آئی )تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ وہ تیل کے استعمال میں اضافے...
کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے،علی محمد خان
اسلام آباد(این این آئی) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر...