لندن (این این آئی)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے امن کے لیے ہیں اور پاک فوج پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے۔جین میریٹ نے کہا کہ طالبان، حقانی گروپ اور دوسری تنظیموں کو قابو کریں۔ افغانستان میں دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اہم ترین اتحادی اور فرنٹ لائن ملک بھی ہے۔جین میریٹ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے اور صورتحال پر اب بھی دنیا کی نظریں ہیں۔ یوکرین کی تعمیرِ نو میں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیوں کے کردار کی حمایت کریں گے، پاکستان میں ماہر افرادی قوت یوکرین کی تعمیرِ نو کے لیے وہاں کام کرسکتی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...