پلندری+کہو ٹہ (این این آئی)سیاسی و سماجی رہنما سردار جمیل احمد پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار محمد حسین ایڈووکیٹ کے ہمرا ہ سردار جمیل احمد پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا جس کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔گزشتہ روز سر دار جمیل احمدکو پبلک ریلیشن آفیسر تعینات ہو نے پر ریسٹ ہائوس پلندری میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام الناس کونسلر اور سیاسی و سماجی رہنمائو ں سمیت عوام نے شرکت کی اور سردار جمیل احمد کو مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر کہو ٹہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنما ملک ساجد حسین ،ملک امجد ،کھوکھر برادری سے تعلق رکھنے والے راشد محمدد ،برکت حسین ،ساجد حسین ،محمد بلال ،محمد رزاق ،محمد ریاض ،غلام مصطفی ،محمد اشتیاق نے سردار جمیل احمد کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔سیاسی و سماجی رہنما سردار جمیل احمدنے آزاد کشمیر حکومت اور بطور خاص وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار محمد حسین ایڈووکیٹ کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ان کو جو ذمہ داری دی گئی وہ اس ذمہ داری کو احسن طر یقے سے ادا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔اس موقع پر وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار محمد حسین ایڈووکیٹ نے بھی سردار جمیل احمد پبلک ریلیشن آفیسر تعینات ہو نے پر مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ سردار جمیل احمد اپنی ذمہ داریاں احسن طر یقے سے سرانجام دیں گے ۔دوسری جانب ۔عوامی و سماجی حلقو ں نے سردار جمیل احمدکو پبلک ریلیشن آفیسر تعینات ہو نے پر خراج تحسین اور مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ سر دار جمیل احمدایک مخلص شخص ہیں اور یہ ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ (ایس اے آر) جون...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹوجون کے...
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی...
قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے،محسن نقوی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
کابینہ نے ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویڑن کو...