راولپنڈی (این این آئی)ایسوسی ایشن آف بزنس پروفیشنل اینڈ ایگریکلچرل ویمن (ABP&AW)قومی و مذہبی تہوارات کو جوش وخروش کیساتھ منانے میں پیش پیش رہی ہے ، پاکستان کے 76ویں جشن یوم آزادی کے سلسل میں ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ایک شاندار تقریب منعقد کی۔گریڑن آفیسرز میس راولپنڈی کینٹ میں منعقدہ اس تقریب میں ایسوسی ایشن کی آفیشلز اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قومی پرچم سے ملتے جلتے لباس میں ملبوس خواتین ہاتھوں میں قومی پرچم لئے شریک تھیں۔ تقریب میں معروف ڈاکٹر ،ڈاکٹر منور شیر خان جنہوںنے پاکستان آرمی ہولی فیملی ہسپتال اور پاکستان ریڈ کریسنٹ اداروں میں اپنے فرائض جانفشانی سے انجام دیئے مہمان خصوصی تھیں۔معروف شخصیت سر دار کمال خان اور ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری ملک مختار علی نے بطور گیسٹ آف آنرز شرکت کی۔ ڈاکٹر منور شیر خان جنہیں صدر مملکت کی جانب سے گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس مل چکا ہے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو اس بات کی طرف توجہ دینی چاہیے کہ ہم اپنی ذات سے کس طرح اپنے معاشرے کو بہتر بنا سکتے ہیں اور اس ملک کو کس طرح عظیم تر بنا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی خواتین اپنے گھروں ، تعلیمی اداروں ، آس پاس کا ماحول بہتر بنا کر اس ملک میں اپنا کر دار ادا کر سکتی ہیں۔ مہمان خصوصی نے کہاکہ سوشل میڈیا معاشرے کو سنوارنے اور بنانے میں کلیدی کر دارادا کرتا ہے ، اپنے بچوں کی تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے کر دار کی تربیت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ غصہ پر قاپو پاکر ہم اپنے بہت سے معاشرتی مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔ گیسٹ آف آنر سر دار کمال خان نے اپنے خطاب میں ایسوسی ایشن کو جشن آزادی شان وشوکت سے منانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ معاشرے کو سدھارنے میں عورت بطور ماں ، بہن اور بیوی اہم کر دار کی حامل ہے ، بہت سی خواتین نے سیاسی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا ہے۔ انہوںنے ایسوسی ایشن کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل ایسوسی ایشن کی صدر مسز تہمینہ ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ اس ایسوسی ایشن کا قیام 1954میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کی اہلیہ مسز رعنا لیاقت علی خان نے رکھی۔ اس وقت سے لیکر اب تک ایسوسی ایشن کی ممبر اراکین اہم عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس بار ہم ”کتاب دوست “پراجیکٹ کے ذریعے بچوں اور بڑوں کو مطالعہ کی طرف لانا چاہتے ہیں ، رکشے پر ”موبائل لائبریری “کا آغاز کرینگے۔ انہوںنے ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔سابق ڈپٹی سیکرٹری ملک مختار علی نے بھی ایسوسی ایشن کے فنڈ میں ایک لاکھ روپے کا عطہ دیا۔ معروف گلو کارہ ثناءنعمت نے ملی نغمے اور غزل پیش کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ایسوسی ایشن کی نائب صدر مسز نجمہ سعید نے تقریب نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ تقریب میں سابق سفیر آنسہ فوزیہ نسرین نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں تمام شرکاءنے قومی ترانہ گایا ۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...