اسلام آباد (این این آئی)صحت کے شعبے میں چینی فلاحی کاموں کے پھلتے پھولتے نقوش کے سلسلے میں چینی قونصل یٹ لاہور کی جانب سے جناح ہسپتال میں دو ڈائیلاسز مشینوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی قونصل یٹ لاہور کی جانب سے فراہم کی جانے والی دونوں ڈائیلاسز مشینوں کے افتتاح کے موقع پر قونصل جنرل ژا شیرین نے کہا کہ چین ہمیشہ ان لوگوں کے لیے عوامی خدمات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے جنہیں مفت طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ اور عملہ اور فیکلٹی لاہور اور صوبہ پنجاب میں عوام کے لئے طبی خدمات انجام دینے کے عزم اور لگن پر تعریف کے مستحق ہیں۔گوادر پرو کے مطابق ژا نے کہا کہ کئی سال قبل چین نے اس ہسپتال کی تعمیر میں مدد کی تھی جو اب صحت عامہ کو بہتر بنانے کی کھڑکی بن چکا ہے اور اس نے چین اور پاکستان کے درمیان آہنی اور دیرینہ دوستی کو ظاہر کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ژا نے کہا کہ چینی قونصل یٹ لاہور کو جناح ہسپتال کے ساتھ دوبارہ شراکت داری پر خوشی اور فخر ہے۔ دو ڈائیلاسس مشینوں کی فراہمی اس سمت میں ایک چھوٹا سا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 ویں سالگرہ کے پس منظر میں طبی اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون سی پیک کا ایک اہم عنصر ہے جو پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود پر براہ راست اثر انداز ہوسکتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک اپنے شہریوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم فراہم کرنا ہے، خاص طور پر پسماندہ اور غریب خاندانوں کو۔ انہوں نے مزید کہا کہ قونصل جنرل جناح ہسپتال کے ساتھ رابطوں اور فعال تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ مریضوں کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لئے استعداد کار میں اضافے کے لئے تربیتی اور تبادلے کے پروگرام کیے جاسکیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناح اسپتال گوہر اعجاز، علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، جناح اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یحیی سلطان بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...