ماسکو (این این آئی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پیوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائیں گے، جی 20 اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کریں گے۔قبل ازیں روسی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کریملن کے مطابق پیوٹن اور مودی نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع اور جی 20 اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔