اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نیٹرسٹ کے دیگر ممبران کے ہمراہ ملاقات کی جس میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نے سپیکر قومی اسمبلی کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے متوسط طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 4 لاکھ مستحق افراد کو کھانے کی فراہمی، لاکھوں نوجوانوں کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)ٹریننگ، میڈیکل اسسٹینس، خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ، واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت عوام کی فلاح کے دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا۔ سپیکر نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی امداد کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کو کھانے کی فراہمی ہو، آئی ٹی کے شعبے میں لاکھوں افراد کی ٹریننگ کا عمل ہو یا خواتین و نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کا قیام سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے معاشرے کی ترقی و عوام کی خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی حصہ ڈال رہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، میڈیکل اسسٹنس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس جیسے اقدامات کا دائرہ گوجر خان سمیت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں تک وسیع کرنے کا کہا تاکہ گوجر خان سمیت ملک کے دیگر دور دراز پسماندہ علاقوں کے عوام بھی مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ایسے اقدامات کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا پر امن تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔ سپیکر نے مولانا بشیر فاروق، چوہدری اختر اور ڈاکٹر امجد ثاقب جیسی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنے والی شخصیات کی ملک و قوم کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے جذبے سے سر شار شخصیات اللہ تعالی کے بہت قریب ہوتی ہیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...