اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا ،اگر ملتان والا کھیل لاہور میں کھیلنے کی کوشش کی گئی تو انجام بہت برا ہوگا،،حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے کورونا کی آڑ لے رہے ہیں ،جب کورونا نہیں تھا تو انہوں نے کیا تیر مارا تھا؟ ، کسی بھی مرحلے پر جیل بھرو تحریک شروع کر سکتے ہیں ،ملتان جلسے کو روکنے اور کارکنوں کی گرفتاریوں و تشدد کے خلاف (آج)تمام ضلعی ہیڈ کوارٹز میں احتجاج ریکارڈ کرائینگے ، حکمرانوں کے پاس پاس اکثریت نہیں اقلیت ہے ، آپ کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے ،8 دسمبر کے سربراہی اجلاس میں بڑے فیصلے ہونگے،نوازشریف کا لاہور جلسے کے خطاب سے فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،تحریک عدم اعتماد کے فیصلے بھی ہماری قیادت کرے گی۔ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت ہٹاؤ تحریک شروع ہے اور اب تک 5 بڑے جلسے ہوچکے ہیں ، انہوںنے کہاکہ گوجرانولہ، کراچی، کوئٹہ اور پشاور بعد ملتان میں جلسہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ماسوائے سندھ کے جہاں بھی پی ٹی آئی کی حکومت تھی وہاں جلسے کو ناکام کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح ملتان میں جلسہ کو سبوتاژ کرنے کے حربے استعمال کئے گئے وہ انتہائی شرمناک ہے ،ایسی قدغنیں آمریت میں بھی نہیں دیکھی ،ہم نے ضیاء الحق کی آمریت کو بھی چیلنج کیا ،مشرف کی آمریت کو بھی جے یو آئی نے چیلنج کیا مگر ایسی فسطائیت اور ہتھکنڈے تب بھی نہیں دیکھے ۔ انہوںنے کہاکہ ملتان میں پانچ روز قبل ہی ہمارے جنوبی اضلاع کے ذمہ داران کو گرفتار کیا گیا ،پی ڈی ایم سے وابستہ ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے ذمہ داران بھی گرفتار کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ملتان میں جلسہ گاہ سے متعلق ضروری سامان اٹھایا گیا اور سٹیڈیم میں پانی چھوڑا گیا ،ملتان جلسہ گاہ کے ساتھ جی ٹی روڈ تک کو بلاک کیا گیا مگر قیادت کے ساتھ کارکنان پرعزم تھے ،حکومت مجبور ہوکر پیچھے ہٹی، ہم نے ملتان کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ رکاوٹوں کے باوجود کیا ،بعد از خرابی بسیار ، بہت بڑی پسپائی ہوئی حکومت وقت کو ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...