اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وہ تبدیلی ہے جس کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے قوم کے ساتھ کیا تھا ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کا وعدہ وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے ذریعے پورا کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ وہ تبدیلی ہے جس کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے قوم کے ساتھ کیا تھا ۔وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ وزارت خارجہ نے وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران ہم نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی معاونت کیلئے 24/7 بنیادوں پر کرایسز سینٹر قائم کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے وطن واپسی کے منتظر لاکھوں تارکین وطن کو واپس لانے میں معاونت کی ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں ہمارے سفراء نے، محدود معاشی وسائل کے باوجود، دل کھول کر پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...