اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تجارت صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں سعودی سفیر نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ گوہر اعجاز نے سعودی قیادت کی بصیرت کو سراہتے ہوئے سفیر نواف کو پاکستان کی غیر متزلزل شراکت داری اور اعتماد کا یقین دلایا۔ سعودی سفیر نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ رشتے پر زور دیا جس میں باہمی اعتماد کے مختلف دوطرفہ اور علاقائی معاملات پر تعاون ہے۔ سعودی سفیر نے ملک کے تجارتی امکانات کو بڑھانے کے لیے وزیر کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔اجلاس میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سعودی سفیر کا وزارت تجارت میں خیرمقدم کرتے ہوئے جذبہ خیرسگالی کے طور پر انہیں سووینئر پیش کیا۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...