لاہور (این این آئی)پاکستانی گلوکار ابرار الحق اور اداکارہ و ماڈل ایمان علی لمبے وقفے کے بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں، گلوکار کا نیا پنجابی گانا ”رانو” جلد ریلیز کیا جائے گا۔جیو ڈیجیٹل سے بات چیت کرتے ہوئے گانے کے ہدایتکار اسد ممتاز نے بتایا کہ گانے کی ہیروئن کیلئے 2 سے 3 فنکاراؤں کے نام دیے گئے تھے لیکن ایمان علی کو بطور ہیروئن کاسٹ کرنے کا فیصلہ ابرار الحق کا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایمان ایک قابل اور انتہائی سنجیدگی سے کام کرنے والی اداکارہ ہیں اور اس سے قبل بھی ابرارالحق کی البم”میں گڈی آپ چلاواں گا” کے گانے ”سانوں تیرے نال” میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ہدایتکار اسد ممتاز نے کہا کہ گانے میں ایمان علی چندی گڑھ کی رانو کے کردار میں دکھائی دیں گی، گانے کی شوٹ ستمبر میں لاہور میں کی جائے گی۔ایک سوال کہ کیا”رانو”روایتی شوخ و چنچل پنجاب کی لڑکی ہے؟ کے جواب میں اسد کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ پٹاخہ قسم کی ہیروئن دکھانے والا ٹائم گزر گیا ہے، اب ہم مختلف کہانی کو گانوں میں جگہ دے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...