اسلام آبا د(این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ خصوصی سرمایہ کار سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے آئی ٹی ، زراعت، کان کنی اور دفاعی پیداوار سمیت ترجیحی شعبوں میں اقدامات کرنا ہوں گے،ملک کی ترقی کے لئے مل کر پختہ عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے، نگران کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیاگیا۔ نگران وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نگران کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیاگیا ہے،یاسیت کی بنیاد پرمعاشی حالات کی تصویر کشی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت معاشی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔خصوصی سرمایہ کار سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ سرمایہ کاری کیلئے اہم ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔آئی ٹی ، زراعت، کان کنی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں منصوبے آگے بڑھائیں گے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ دنیانے معدنی ذرائع کو برئوے کار لا کر اپنی معیشتوں کو مضبوط کیا۔ معدنی شعبے میں 5 سے 6 ٹریلین ڈالر کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جدید طرز پر کام ہو رہا ہے۔ دفاعی پیداوار کے شعبہ کی صلاحیت کو بھی بڑھارہے ہیں۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ مل کر پختہ عزم کے ساتھ ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے ٹیکس محصولات کے نظام میں ترتیب لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت 60 سے 70 بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ریکوڈک 700 بلین ڈالر سے زائد کامنصوبہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...