لاہور( این این آئی ) لالی ووڈ سٹار شان نے کہا ہے کہ منزل کے حصول کیلئے اپنی سمت کاتعین کرنا پڑتا ہے بصورت دیگر انسان ساری زندگی بھٹکتا رہتا ہے ،ہمارے ڈراموں میں کیا موضوعات پیش کئے جارہے ہیں یہ لکھنے والے اچھی طرح جانتے ہیں اوروہ سنجیدہ اور سلجھے ہوئے لوگوں کے ردعمل سے بھی آگاہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ کیا ہم نوجوان نسل کی تربیت کر رہے ہیں اگر کسی کے پاس اس کا جواب ہے تو وہ مجھے بتا دے ،فلم ، ٹی وی اور اسٹیج میڈیا کاموثر پلیٹ فارم ہے لیکن اس کااس طرح مثبت استعمال نہیں ہو رہا جس کی موجودہ حالات میں ضرورت ہے ۔ شان نے کہا کہ میں اسی لئے کہتا ہوں کہ ہمیں سب سے پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم نے جانا کس طرف ہے اورجب سمت کا تعین ہوگا تو منزل کاحصول مشکل نہیں ہوگا ۔ ہمیں تعلیم سمیت ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے بلکہ سرجری کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر معاشرے کے بیگاڑ کو درست نہیں کیا جا سکتا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...