ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سہانا خان کی بڑے پردے پر یہ پہلی فلم ہوگی اور اسی میں وہ اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔گوکہ سہانا اداکاری میں پہلے ہی ڈیبیو کرچکی ہیں، انہوں نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز ڈائریکٹر زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس فلم ‘دی آرچیز’ سے کیا، یہ فلم نیٹ فلکس پر رواں برس دسمبر کی 7 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔آنے والی فلم معروف ڈائریکٹر سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بنے گی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اس فلم سے متعلق تصدیق کی تھی، تاہم اب بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلم کے اسکرپٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سوجوائے کی فلم ایک جاسوسی تھرلر ہوگی جس میں سہانا ایک جاسوس کے طور پر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جیسا کہ ہر جاسوس کو ایک ہینڈلر کی ضرورت ہوتی ہے ویسے ہی اس فلم میں شاہ رخ خان سہانا کے ہینڈلر کے طور پر کام کریں گے۔فلم کی عکسبندی کا آغاز کب سے ہوگا اور اسے کس سال ریلیز کیا جائے گا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...