اسرائیل کیساتھ تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، شہزادہ ترکی

0
305

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیاہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے پہلے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اسرائیل کو مغربی نوآبادیاتی طاقت قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو حراستی کیمپوں میں قید کر رکھا ہے۔شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی مرضی کے مطابق گھروں کو مسمار کررہا اور جس کو چاہے قتل کردیتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ مشروط تعلقات پر آمادگی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔