لاہور(این این آئی)حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر ، کورونا ایس او پیز اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سینئر لیگی رہنمائوں سعدرفیق ، ایاز صادق ، عطا اللہ تارڑ ، میاں جاوید لطیف اوررانامشہودسمیت 18نامزداور400سے 500 نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اے ایس آئی منصف علی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد حکومت کیخلاف لائوڈ سپیکر پر تقاریر کرتے رہے اورعوام الناس کوحکومت کے خلاف اشتعا ل دلاتے رہے کہ 13دسمبر کے جلسے میں شامل ہو کر حکومت کاتختہ الٹ دو ۔ مقدمہ انسداد کرونا ایکٹ،ایمپلی فائر ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...