ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد سائبر حملوں کی زد میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے سربراہ محمد حمد الکویتی نے دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل سے ہمارے باقاعدہ تعلقات کے قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے مخالف کارکنوں نے زبردست حملے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں میں مالی شعبے کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ آیا کوئی حملہ کامیاب ہوا یا نہیں اور پھر حملہ آور کون تھے۔محمد حمد الکویتی نے بتایا کہ کوروناوائرس کی وبا کے بعد متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی حملے خطے میں روایتی طور پر ایران سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے پیچھے کون ہیں۔دوسری جانب ایران بھی شکایت کرتا رہا ہے کہ وہ بھی سائبر حملوں کا شکار ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...