اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشری بی بی کی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس میں 26 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی۔دورانِ سماعت بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، ان کے پاس اپنے شوہر سے ملنے کا ہفتے میں ایک ہی دن ہوتا ہے، نیب نے بھی بشریٰ بی بی کو بجے ہی طلبی کے لیے نوٹس جاری کیا ہوا ہے، بشری بی بی پہلے بھی نیب کے دفتر میں پیش ہو چکی ہیں۔وکیل انتظار پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو ہدایات جاری کریں کہ تاریخ میں تعاون کر لیا کریں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کی جانب سے طلبی کا پہلے بتانا ضروری نہیں ہوتا، بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں فی الحال گرفتاری درکار نہیں۔بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ احتساب عدالت ڈائریکشن جاری کرے کہ اگر نیب کو گرفتاری درکار ہو تو پہلے عدالت سے اجازت لی جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشری بی بی کی درخواست پر ہی نیب کے دفتر نے آج کی تاریخ دی تھی۔بشریًٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ معلوم نہیں تھا، بھول گئے تھے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی بشری بی بی کی ملاقات ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کے طلبی نوٹس پر سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ ہے، وقت تبدیل نہیں ہو سکتا۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی۔اس کے بعد بشری بی بی جوڈیشل کمپلیکس سے ضلع کچہری دوسرے کیس میں پیشی کیلئے روانہ ہو ئیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...