اسلام آباد (این این آئی)سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔صدرِ مملکت عارف علوی نے فواد حسن فواد کی تقرری نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر کی۔اس حوالے سے فواد حسن فواد نے کہا کہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا، میں کل وزیرِ اعظم سے ملاقات کروں گا۔فواد حسن فواد نے کہاکہ مجھے جو بھی ذمے داری ملے گی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے ہمیشہ ایمانداری اور محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوںنے کہاکہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کروں گا۔
مقبول خبریں
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...
نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، ذرائع پی سی بی
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع...