اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنماو سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے،افغان سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے،افغانستان امن کی ضمانت اور فروغ یقینی بنائے۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کا فرض ہے کہ وہ امن کی ضمانت اور فروغ یقینی بنائے۔انہوںنے کہاکہ خیر سگالی اور نیک خواہشات یک طرفہ نہیں ہو سکتیں۔سابق وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل مریضوں کی آمد و رفت اور تجارت تک محدود نہیں۔انہوں نے کہاکہ مریضوں کے تیمار داروں کے لبادے میں دہشت گرد پاکستان آ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماخواجہ محمد آصف نے کہاکہ پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہو رہے ہیں،پس منظر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...