اٹک(این این آئی)اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے سے انکار کردیا ہے۔خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے اس حوالے سے جواب میں کہاکہ جیل قوانین اجازت نہیں دیتے،ٹیلی فونک گفتگو نہیں کروائی جاسکتی۔اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ قوانین کے مطابق سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان کو ٹیلیفون کی سہولت نہیں، ٹیلیفون سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔اس حوالے سے عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب پر 18ستمبر کو دلائل طلب کرلئے۔سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے پنجاب پریزنرز فائونڈیشن کا خط بھی عدالت میں جمع کروایا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب کے مطابق پریزنرز قوانین 1978کے مطابق قیدیوں کو بیرون ملک ٹیلیفون پر بات کی اجازت نہیں ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...