لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب ترامیم بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے منافی اور نظریہ ضرورت کی ایک اورسیاہ نظیر ہے ، اس فیصلے سے ریاست کے انتظامی عمل اور ڈھانچے کوسخت نقصان پہنچے گا، نیا نظام عدل ریاست کی بقا کے لئے لازم ہے ، وقت آگیا ہے کہ ججز کی تقرری اوراحتساب ججز کی بجائے پارلیمانی عمل کے ذریعے ہو ۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نیب کا موجودہ قانون ڈریکونین جنگل لاء ہے ،ڈکٹیٹر مشرف نے اسے اپنے مخالفین کے بازو مروڑنے کے لئے بنایا ، نیب ترامیم بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے منافی اورنظریہ ضرورت کی ایک اورسیاہ نظیر ہے ، اس فیصلے سیریاست کے انتظامی عمل اور ڈھانچے کوسخت نقصان پہنچے گا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف نیب مقدمات سابق چیف جسٹس ،مخصوص ججز،سابق آرمی چیف ،سابق ڈی جی آئی،چند جرنیلوں اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملی بھگت سے بنائے گئے ،4برس کے نام نہاداحتسابی عمل میں شدید دبائو اورجانبداری کے باوجود کسی کے خلاف کچھ بھی ثابت نہ کیاجاسکا، نشانہ مسلم لیگ (ن) تھی لیکن شکارملک کامعاشی و انتظامی نظام ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارمقدمے کا مدعی خودہی بڑا ملزم ہو گا ، ہم باریاں دے چکے اب باری لاڈلے کی ہے ، جنہوں نے فیصلہ کروایا رہی بھگتیں گے۔ سعد رفیق نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ججز کی تقرری اوراحتساب ججز کی بجائے پارلیمانی عمل کے ذریعے ہو ، آئندہ پارلیمنٹ اس پراتفاق رائے سے قانون سازی کرے، نیا نظام عدل ریاست کی بقاکے لئے لازم ہے ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...